October 18, 2025 2:59 PM

printer

وزیرِ اعظم کی طرف سے اعلان کردہ GST بچت اُتسو پر پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے جاری ہے، جس سے معاشرے کے سبھی طبقوں کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کی طرف سے اعلان کردہ GST بچت اُتسو پر پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے جاری ہے، جس سے معاشرے کے سبھی طبقوں کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔ GST اصلاحات سے آندھرا پردیش کی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔ نئی GST اصلاحات آندھراپردیش کے کسانوں، کاریگروں اور برآمدکاروں کو تقویت دے رہے ہیں۔ کلیدی شعبوں میں ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مقصد قیمتوں میں کمی لانا، منافع میں اضافہ کرنا اور ریاست کی معیشت کو استحکام بخشنا ہے۔ نظرثانی شدہ GST ڈھانچے کے تحت روایتی ہنر اور زراعت پر مبنی صنعتوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے، کیونکہ مندر کے پتھروں پر نقاشی اور چمڑے پر کی گئی دستکاری پر GST کی شرح 12 فیصد سے کم ہوکر پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ اس سے مقامی فنون لطیفہ اور ثقافت پر مبنی مصنوعات، زیادہ کفایتی ہوگئی ہیں، ان کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ دیہی کاریگروں کیلئے زیادہ آمدنی کا ذریعہ بن گئی ہیں۔ آندھراپردیش کے ساحلی ماہی گیری کے شعبے پر بھی اب 12 فیصد کی بجائے 5 فیصد GST نافذ ہورہا ہے۔ اس کٹوتی نے آندھراپردیش کی بحری برآمدات کو زیادہ مسابقتی بنادیا ہے اور ساحلی برادریوں کی روزگار میں مدد کی ہے۔ اسی طرح آٹو موبائل اور آٹو کَل پرزوں کی صنعت پر GST میں 10 فیصد کی کمی کی گئی ہے اور یہ 28 فیصد سے گھٹ کر 18 فیصد رہ گیا ہے۔ اس 10 فیصد کی کٹوتی نے گاڑیوں کو خریداروں کیلئے زیادہ قابل دسترس بنادیا ہے اور مینوفیکچررز میں مسابقہ آرائی کو بڑھادیا ہے۔ ان اصلاحات نے آندھراپردیش کی معیشت کو مستحکم بنایا ہے اور لوگوں کیلئے منصفانہ شمولیاتی بازار کی یقین دہانی کرائی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔