وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے پچھلے 11 برس میں ایک شفاف، جوابدہ اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی قائم کی ہے۔ جناب مودی، آج نئی دلّی میں Kartavya پتھ پر ایک عوامی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اگست کا مہینہ، انقلاب کا مہینہ ہے اور 15 اگست سے پہلے ملک، جدید بھارت کی تعمیر سے متعلق کئی تاریخی حصولیابیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
جناب مودی نے اجاگر کیا کہ یہ پہلا کرتویہ بھون ہے، جو مکمل ہوا ہے۔ اِس طرح کے کئی کرتویہ بھون کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ تمام دفاتر ایک ہی علاقے میں منتقل ہوجائیں گے تو اِس سے ملازمین کیلئے کام کاج کا بہتر ماحول فراہم ہوگا اور کافی سہولت ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ضروری سہولیات دستیاب ہوں گی، مجموعی طور پر کام کاج میں اضافہ ہوگا اور حکومت، سالانہ ایک ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ کے کرائے کی بچت بھی کرے گی۔
اِس سے قبل وزیر اعظم نے قومی راجدھانی میں کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون-3 کا افتتاح کیا۔ کرتویہ بھون-3، وسیع سینٹرل وِسٹا پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ یہ بھون، آئندہ آنے والے کئی مشترکہ سینٹرل سکریٹریٹ کی عمارتوں میں سے پہلی عمارت ہے، جن کا مقصد انتظامی عمل کو مؤثر بنانا اور تیزی سے کام کرنے والے طرزِ حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔ x