September 27, 2025 2:42 PM

printer

وزیرِ اعظم نے اڈیشہ میں Brahmapur اور سورت میں Udhna کے درمیان گجرات کی پہلی امرت بھارت ایکسپریس کو ورچوئل طریقے پر جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کی پہلی امرت بھارت ایکسپریس ٹرین کو آج اوڈیشہ سے ورچول طریقے سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اِس موقع پر ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹِل، اُدھنا ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے۔ یہ جدید ترین، بنا AC والی سلیپر ٹرین، سورت کے اُدھنا اور اوڈیشہ کے برہماپور کے درمیان چلے گی۔ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ یہ ٹرین مغربی بھارت اور اوڈیشہ کے درمیان تیز تر سفر کو ممکن بنائے گی، جو آسان اور کفایتی ہوگا۔ اِس امرت بھارت ٹرین سے خاص طور پر مزدوروں، طلباء اور تاجروں کو فائدہ ہوگا، ساتھ ہی عیقدتمندوں اور سیاحوں کے لیے آسان سفر بھی ممکن ہو پائے گا۔ اِس سیدھے ریل رابطے کے ذریعے مقامی کاروبار اور سماجی سرگرمیوں میں فروغ کی بھی امید ہے۔ اپنے دورے کے دوران جناب ویشنو نے بُلیٹ ٹرین اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔