ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2025 2:24 PM

printer

وزیرِ اعظم نے اِس سال یومِ آزادی کے موقع پر GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا اور متعلقہ GST کونسل نے لوگوں کے رہن سہن میں سہولت کی خاطر کئی شعبوں میں ٹیکس شرحیں کم کرکے، اُن کے نظریے کو حقیقت کی شکل دی

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِس سال یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے نئے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا اور متعلقہ GST کونسل نے لوگوں کے رہن سہن میں سہولت کی خاطر کئی شعبوں میں ٹیکس شرحیں کم کرکے، اُن کے نظریے کو حقیقت کی شکل دی۔
مذکورہ اعلان کی ایک نمایاں خصوصیت صحت بیمہ پریمیم پر کی گئی ٹیکس کٹوتی ہے۔ اب ہر طرح کے صحت بیمہ پریمیم پر اِس مہینے کی 22 تاریخ سے کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، جبکہ ابھی تک اِن پر 18 فیصد GST عائد ہوتا تھا۔ اِس طرح کی اصلاحات سے خاص طور پر بزرگ شہریوں اور ریٹائر ہونے والے افراد کو فائدہ ہوگا، جو پریمیم کی بہت زیادہ رقم کی وجہ سے صحت بیمہ کرانے میں اکثر پس و پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ ٹیکس کٹوتی سے بیمے کے پریمیم متوسط طبقوں کے کنبوں کیلئے کم خرچ ہو جائیں گے اور صحت بیمہ وسیع پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی ہوگی اور طبی اخراجات بھی کم ہوسکیں گے۔