December 6, 2025 3:02 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی کے نویں منفرد پروگرام ”پریکشا پہ چرچا“ سے پہلے ملک بھر میں My Gov پورٹل پر ایک مقابلہ چل رہا ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی کے نویں منفرد پروگرام ”پریکشا پہ چرچا“ سے پہلے ملک بھر میں My Gov پورٹل پر ایک مقابلہ چل رہا ہے۔ اگلے سال 11 جنوری تک مختلف سوالات پر مبنی یہ آن لائن مقابلہ جاری رہے گا۔ چھٹی جماعت سے 12ویں جماعت تک کے طلباء، اساتذہ اور والدین اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اسے مکمل کرنے والے تمام رجسٹرڈ شرکاء کو My Gov کی طرف سے اِس میں شامل ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ”پریکشا پہ چرچا“ اگلے سال جنوری میں ہونی ہے، جہاں ملک اور بیرونِ ملک کے طلباء اور اساتذہ، وزیرِ اعظم کے ساتھ امتحان کے ذہنی دباؤ کے بارے میں تبادلہئ خیال کریں گے اور امتحانات کو ایک اُتسو کے طور پر منائیں گے، جوکہ زندگی کا ایک لازمی جزو ہے۔ x