وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل کرناٹک اور گوا کا دورہ کریں گے۔ جناب مودی کرناٹک کے اُڈوپی میں شری کرشن مَٹھ جائیں گے۔ وہ ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ بعد میں وزیرِ اعظم Sardha پَنچ اَشٹ منوتسو کے موقع پر گوا میں شری سمستھان گوکرن پرتاگَلی جیووتّم مَٹھ کی 550 ویں تقریبات میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی مَٹھ میں شری رام کے 77 فٹ کے تانبے سے بنے ایک مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے اور رامائن Theme پارک گارڈن کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم اجتماع سے خطاب کریں گے اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کریں گے۔x
Site Admin | November 27, 2025 3:27 PM
وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل کرناٹک اور گوا کا دورہ کریں گے۔