October 7, 2025 2:38 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل سے مہاراشٹر کا دو روزہ دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل سے مہاراشٹر کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب مودی نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے، جس پر لگ بھگ 19 ہزار 650 کروڑ روپے صرف ہوئے ہیں۔ یہ ہوائی اڈہ ملک کا سب سے بڑا گرین فیلڈ ایئرپورٹ پروجیکٹ ہے۔ وزیرِ اعظم، ممبئی میٹرو لائن 3 کے مرحلہ 2B کی شروعات کریں گے۔ اِس کے علاوہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران جناب مودی 11 پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹروں کیلئے بھارت کے پہلے ممبئی فرسٹ انٹیگریٹیڈ کامن موبیلٹی ایپ کا آغاز کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔