September 21, 2025 3:09 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل اروناچل پردیش اور تریپورہ کے دورے پر جائیں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل اروناچل پردیش اور تریپورہ کے دورے پر جائیں گے۔ جناب مودی پانچ ہزار 100 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔
اروناچل پردیش میں وزیرِ اعظم تین ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے دو بڑے پن بجلی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ تریپورہ میں جناب مودی ماتا باڑی میں، ”ماتا تریپورہ سُندری ٹیمپل کمپلیکس“ کے ترقیاتی کام کا آغاز کریں گے۔ روحانی وراثت کو فروغ دینے کی مہم کی اسکیم کے تحت، اِس کی شروعات کی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔