September 10, 2025 10:40 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل اترپردیش اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل اترپردیش اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ اترپردیش کے اپنے دورے کے دوران جناب مودی روحانی شہر وارانسی میں ماریشس کے وزیرِ اعظم نوین چندر رام غلام کی میزبانی کریں گے۔ ماریشس کے وزیرِ اعظم 16 ستمبر تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ وہ آج شام وارانسی پہنچے ہیں۔ جناب رام غلام کا دورہ وزیرِ اعظم مودی کے مارچ 2025 کے ماریشس دورے کے بعد ہورہا ہے، جہاں دونوں رہنماؤں نے آپسی تعلقات کو بہتر کرکے کلیدی شراکت داری تک پہنچایا تھا۔

شام میں وزیرِ اعظم مودی اتراکھنڈ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کریں گے۔ بعد میں وزیرِ اعظم اہلکاروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔