November 8, 2025 2:56 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل اتراکھنڈ کی تاسیس کے سِلور جوبلی تقریبات کے ایک پروگرام میں شرکت کیلئے دہرہ دون کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل اتراکھنڈ کی تاسیس کے سِلور جوبلی تقریبات کے ایک پروگرام میں شرکت کیلئے دہرہ دون کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم اِس موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے اور مجمع سے خطاب کریں گے۔ جناب مودی 8 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ پینے کے پانی، سینچائی، تکنیکی تعلیمی، توانائی، شہری ترقی، اسپورٹس اور ہنرمندی کے شعبے سمیت کئی شعبوں میں یہ پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم ”پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا“ کے تحت 28 ہزار کسانوں کے کھاتوں میں 62 کروڑ روپے کی براہ راست منتقلی کو بھی جاری کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔