وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ آندھرا پردیش کے دورے میں، وہ پُٹاّ پارتھِیو میں بھگوان سری ستیہ سائیں بابا کے مندر اور اُن کی مہاسمادھی پر اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے۔
وزیرِ اعظم بھگوان سری ستیہ سائیں بابا کی صد سالہ تقریبات میں بھی شرکت کریں گے اور وہ اس موقع پر ایک سکہ نیز ایک ٹکٹ بھی جاری کریں گے، جو اُن کی زندگی، تعلیمات اور وراثت کی یادگار کے طور پر ہیں۔
وہ پروگرام کے دوران ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ بعد میں وہ تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور جائیں گے، جہاں وہ جنوبی بھارت کی قدرتی زراعت سے متعلق کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
اپنے پروگرام کے دوران، جناب مودی پی ایم کسان کی 21ویں قسط جاری کریں گے، جو 18 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ رقم پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد ملک بھر کے 9 کروڑ کسانوں کو مدد دینا ہے۔ وزیرِ اعظم اس موقع پر ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ x