ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 28, 2025 10:05 AM | PM Mumbai Visit

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی کل ممبئی میں میری ٹائم لیڈرس کنکلیو سے خطاب کریں گے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی کل ممبئی میں میری ٹائم لیڈرس کنکلیو سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ انڈیا میری ٹائم وِیک 2025 کے دوران گلوبل میری ٹائم CEO فورم کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم کی شرکت اُن کے امنگوں والے اور مستقبل پر مبنی سمندری تبدیلی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو ”میری ٹائم امرت کال وژن 2047“ سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ یہ پروگرام ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا تاکہ اس وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے اور جہازرانی، بندرگاہ، جہاز تیار کرنے، کروز سیاحت اور سمندری معیشت کی مالیات  جیسے اہم شعبوں کے لیڈروں کو ایک ساتھ لایا جا سکے۔

اِس پروگرام میں 85 سے زیادہ ملک شرکت کریں گے، جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ مندوبین اور 350 سے زیادہ بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے۔x