وزیر اعظم نریندر مودی آج دوپہر Zagreb پہنچے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم کا کروشیا کا یہ پہلا تاریخی دورہ ہے، جس سے دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ کروشیا کے وزیر اعظم Andrej Plenkovic نے Franjo Tudman ہوائی اڈے پر جناب مودی کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کا روایتی ثقافتی پروگراموں کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔ رسمی طور پر استقبالیے کے دوران کروشیا کے بچوں نے انہیں نمستے کیا۔ کروشیا کے روحانی افراد کے ایک گروپ نے وید منتر کا اُچاّرن کیا اور اُن کے سامنے کتھک رقص بھی پیش کیا گیا۔ جناب مودی نے وہاں آباد بھارتی آبادی اور بھارت کے کروشیائی دوست سے بھی ملاقات کی۔
بھارت اور کروشیا کے درمیان Banski Dvori میں وفد سطح کی بات چیت جاری ہے۔ اس سے قبل دن میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کا St. Mark’s Square پر کروشیا کے اُن کے ہم منصب Andrej Plenkovic نے پُر جوش انداز میں رسمی استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو تحائف پیش کئے۔ طرفین نے تفصیلی دو طرفہ تبادلہئ خیال کیا، جس کا مقصد باہمی دلچسپی کے عالمی معاملات پر بات چیت اور دو طرفہ اشتراک کو مستحکم کرنا ہے۔ بات چیت کے اختتام کے بعد چار اہم سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ یہ سمجھوتے ٹیکنالوجی، زراعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں بھارت – یوروپی یونین تعلقات کو فروغ دینے اور کلیدی رشتوں کو مستحکم کریں گے۔
اب سے کچھ دیر میں دونوں وزرائے اعظم پریس اعلامیہ جاری کریں گے، جس میں اُن کے تبادلہئ خیال کے نتائج اور بھارت -کروشیا تعلقات کو فروغ دینے کا ذکر ہوگا۔