وزیرِ اعظم نریندر مودی پانچ ملکوں گھانا، Trinidad & Tobago، ارجنٹینا، برازیل اور Namibia کے کامیاب دورے کے بعد نئی دلّی واپس آگئے ہیں۔ دورے کے آخری مرحلے کے دوران بھارت اور Namibia نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں مفاہمت کے دو اقرارناموں پر دستخط کئے، جو Namibia میں کاروبار کے فروغ کے مرکز کے قیام اور صحت اور دواؤں کے شعبے میں اشتراک سے متعلق ہیں۔
دورے کے دوران تین اہم اعلانات بھی کئے گئے، جو اِس سال بعد میں Namibia میں ڈجیٹل ادائیگی نظام کے آغاز اور بھارت کی قیادت والے Coalition for Disaster Resilient Infrastructure سے متعلق عالمی اقدامات میں Namibia کی شمولیت اور عالمی بایو ایندھن اتحاد سے متعلق ہیں۔ دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے، وزارتِ خارجہ میں مشرقی خطے کے سکریٹری Dammu Ravi نے بتایا کہ کَل Windhoek میں وزیرِ اعظم مودی اور Namibia کے صدر Netumbo Nandi-Ndaitwah کے درمیان وفد کی سطح کی بات چیت کے دوران بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ x