ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 3, 2025 3:58 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج رات Trinidad  Tobago پہنچیں گے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں آج رات Trinidad  Tobago پہنچیں گے۔ وہ وہاں کی صدر Christine Carla Kangaloo اور وزیر اعظم کملا پرساد  Bissessarکے ساتھ بات چیت کریں گے اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ جناب مودی کا یہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ Trinidad  Tobago میں بھارتی تارکینِ وطن کی آمد کو اِس برس 180 سال مکمل ہورہے ہیں۔

پیش ہے ایک رپورٹ…                        VC – Sakshi Singh

امید ہے کہ دونوں ملکوں کے رہنما ڈیجیٹل کایاپلٹ، خوراک کو ڈبہ بند کرنے، تجارت، صحت، بحری سکیورٹی، ٹرانسپورٹیشن اور مجموعی اقتصادی اور ثقافتی اشتراک کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا اندازہ اِس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران دو طرفہ تجارت 36 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار ڈالر مالیت کی ہوئی۔ بھارت UPI کی طرز پر ایک موثر ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم تیار کرنے میں Trinidad Tobago کی مدد کررہا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کیریبین خطے میں Trinidad Tobago یو پی آئی پلیٹ فارم کو اپنانے والا پہلا ملک ہے۔ ثقافتی محاذ پر دونوں ملکوں نے کئی پروگرام شروع کررکھے ہیں۔ اِن میں نوجوانوں میں ہندی اور سنسکرت کو بڑھاوا دینا بھی شامل ہے۔ امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دورے میں Trinidad Tobago کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور پورٹ آف اسپین میں بھارتی برادری کے لوگوں سے بھی خطاب کریں گے۔ کسی بھارتی وزیرِ اعظم کا Trinidad Tobago کا دورہ طویل انتظار کے بعد ہورہا ہے اور یہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اِسے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ایک دورے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

پورٹ آف اسپین سے ساکشی سنگھ کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں عبدالمالک۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں