December 7, 2025 2:49 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے تعلق سے کَل لوک سبھا میں بحث کا آغاز کریں گے

قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے تعلق سے خصوصی بحث کَل لوک سبھا میں شروع ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی لوک سبھا میں بحث کا آغاز کریں گے۔

اِس سے قبل پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دن بھر چلنے والی یہ بحث دن میں 12 بجے شروع ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی صدارت میں سبھی پارٹیوں کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ وندے ماترم پر بحث 8 تاریخ کو ہوگی، جبکہ چناؤ اصلاحات پر بحث 9 دسمبر کو کرائی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔