وزیراعظم نریندر مودی نے بھوٹان کا اپنا دو دن کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوٹان کے شاہ Jigme Khesar Namgyel Wangchuck اور Fourth Druk Gyalpo کے ساتھ کال چکر یا “Wheel of Time” تفویض اختیارات کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں اِس تقریب کی تفصیلات بتائیں۔ انھوں نے کہا کہ اِس تقریب کی صدارت عزت مآبJe Khenpo نے کی، جس سے اِس کی اہمیت اور بڑھ گئی۔
دنیا بھر کے بودھوں کے لئے یہ تقریب انتہائی ثقافتی اہمیت کی حامل ہے۔ کال چکر تفویضِ اختیارات عالمی امن دعائیہ فیسٹیول کا ایک حصہ ہے، جس میں شرکت کیلئے بودھ مت کے اسکالر اور عقیدتمند بھوٹان میں اکٹھا ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے کَل ہمالیائی ملک کے لئے چار ہزار کروڑ روپے کے خصوصی رعایتی قرض کا اعلان کیا تھا، تاکہ اُس کے توانائی کے پروجیکٹوں کیلئے رقم فراہم کی جا سکے۔ وزیراعظم نے یہ اعلان کل تھمپو میں بھوٹان کے شاہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہئ خیال کیا۔ دونوں نے ایک ہزار 20 میگاواٹ Punatsangchuu-II پن بجلی پروجیکٹ کا بھی مشترکہ طور پر افتتاح کیا، جو بھارت اور بھوٹان کے درمیان توانائی کے شعبے میں ساجھیداری میں اہم سنگِ میل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان قابلِ تجدید توانائی، ذہنی صحت خدمات اور حفظانِ صحت کے شعبوں میں مفاہمت کے تین اقرار ناموں کا تبادلہ کیا گیا، تاکہ دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ وزیراعظم مودی نے بھوٹان کے وزیراعظم Dasho Tshhering Tobgay سے بھی ملاقات کی۔