ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2025 9:56 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے NDA کے ارکانِ پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو اگلے سلسلے کی GST اصلاحات اور آن لائن Gaming قانون سمیت دیگر اہم قوانین کے بارے میں بتائیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے NDA کے پارلیمانی ارکان سے کہا ہے کہ وہ عوام تک رسائی کریں اور ان میں حال ہی میں کی گئی اگلے سلسلے کی GST اصلاحات اور آن لائن گیمنگ قانون 2025 کی ضابطہ بندی سمیت مختلف اہم قوانین کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔جناب مودی آج شام BJP اور NDA کے MPs کی دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ورکشاپ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے BJP کے سینئر رہنما اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ ورکشاپ کے دوران، وزیر اعظم نے ملک کیلئے اپنے وژن کو واضح کیا اور پارلیمنٹ میں حال ہی میں اہم بل منظور کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی نے GST اصلاحات کو بھی اجاگر کیا۔
جناب رجیجو نے کہا کہ نائب صدر کے انتخاب کے بعد MPs مذکورہ پیغام کو اپنے انتخابی حلقوں میں پہنچائیں گے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نے NDA کے MPs سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو ایک خود کفیل ملک بنانے میں قائد کا رول ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی سودیشی مصنوعات کو فروغ دینے اور استعمال کرنے پر زور دیا۔
یہ دو روزہ ورکشاپ پارلیمنٹ کمپلیکس کے بال یوگی آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی تھی۔ ورکشاپ میں BJP کے سینئر لیڈروں اور پارلیمانی ارکان نے مختلف معاملات پر قابل قدر نظریات کا تبادلہ کیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔