October 4, 2025 3:12 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 62 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کی شروعات کی ہے، جن کا مقصد ملک بھر میں تعلیم، ہنرمندی اور صنعت کاری کو فروغ دے کر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 62 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کی شروعات کی ہے، جن کا مقصد ملک بھر میں تعلیم، ہنرمندی اور صنعت کاری کو فروغ دے کر نوجوانوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ نئی دلّی کے وِگیان بھون میں منعقدہ کوشل Deekshant سَماروہ سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے مختلف پروگراموں کی شروعات کی۔ نوجوانوں سے وابستہ مختلف اسکیموں کا آغاز کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہنر، قومی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار، یووا شَکتی کو تیار کررہی ہے تاکہ وہ آئندہ ہنرمندی اور جدت کاری پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ PM-SETU اسکیم سے ملک بھر کے ایک ہزار ITIs کو فائدہ پہنچے گا۔ اِنہیں جدید رَنگ روپ دیا جائے گا اور جدید مشینوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ PM-SETU ملک کے نوجوانوں کو دنیا کی ہنرمندی کی مانگ سے ہم آہنگ کردے گا۔

SB – 1400 – PM SETU Yojna

بھارت رتن کرپوری ٹھاکر کی ملک کی ترقی کی دین کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی سماجی خدمت کیلئے وقف کردی تھی۔ جناب مودی نے کہا کہ اُن کے نام پر ہنرمندی کیلئے، جو یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے، وہ اُن کے نصب العین کو پھیلانے کیلئے ایک مضبوط ذریعے کا کام کرے گی۔ آج کل منائے جارہے GST بچت اُتسو کا ذکر کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے، جو بہار کے نوجوانوں کا بونس دگنا کردے گا۔ وزیرِ اعظم نے GST میں کمی کیلئے بہار اور ملک کے نوجوانوں کو مبارکباد دی۔ اِس موقع پر وزیرِ اعظم نے ملک کی 34 ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کے 400 Navodaya وِدیالیوں اور 200 ایکلویہ ماڈل اقامتی اسکولوں میں ایک ہزار 200 سے زیادہ پیشہ ورانہ Skill Labs کا افتتاح کیا۔ وزیرِ اعظم نے بہار کی مُکھیہ منتری Nishchay Svyam Sahayata بھتہ یوجنا کی، جسے نئے سرے سے مرتب کیا گیا ہے، شروعات کی۔ اِس یوجنا کے تحت لگ بھگ پانچ لاکھ گریجویٹ کو ہر سال ایک ہزار روپے ماہانہ کا بھتہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہنر مندی کی مفت تربیت بھی دی جائے گی۔ یہ بھتہ اور تربیت دو سال تک دی جائے گی۔ 

SB – 1400 – PM Bihar

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔