وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا۔ وزیرِ اعظم کا ایک زیادہ مؤثر اور عوام دوست معیشت قائم کرنے کا نظریہ ، اُس وقت حقیقت میں بدل گیا، جب GST کونسل نے گذشتہ 3 ستمبر کو بالواسطہ ٹیکس نظام کو آسان بناتے ہوئے چار زمروں 5 فیصد، 12 فیصد، 18 فیصد اور 28 فیصد کو دو زمروں 5 فیصد اور 18 فیصد میں تبدیل کردیا۔ عام لوگوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے GST میں یہ اصلاحات کی گئی ہیں، جو اس ماہ کی 22 تاریخ سے نافذالعمل ہوں گی۔ ہمارے نامہ نگار نے آج کھیلوں کے شعبے میں کی گئی GST اصلاحات کا جائزہ لیا ہے۔
کھیل کود کے سامان پر GST کی شرح 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دی گئی ہے، جس سے دستانے، کھیلوں کے کِٹس، جسمانی ورزش کا عام سامان اور ماہی گیری کا سامان سستا ہو جائے گا۔ GST کونسل نے کھلونوں پر بھی GST کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے، جس میں تپہیہ سائیکل، اسکوٹر، پیڈل کار اور بورڈ گیمز جیسے شطرنج، کیرم اورLudo شامل ہیں۔ ان اشیاء پر بھی ٹیکس کی شرح 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس سے توقع ہے کہ کھیلوں کا سامان کنبوں اور طلباء کیلئے زیادہ قابلِ استطاعت ہوگا اور ان اداروں کے اخراجات بھی کم ہوں گے، جو کھیل کود کو فروغ دیتے ہیں۔نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نئی GST اصلاحات سے کھیلوں کا سامان عوام کیلئے سستا ہو جائے گا، جس سے انہیں کھیلوں اور فٹنس کی سرگرمیوں میں سرگرم شرکت کرنے کی تحریک ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے سامان کی زیادہ مانگ، کھیلوں کے سامان بنانے والی بھارتی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ کرے گی۔ نئی ٹیکس اصلاحات سے بھارت کے کھیل کود کے ایکو نظام کو مضبوط فروغ حاصل ہوگا اور کھیلوں کے سامان پر سستی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے اور ہر عمر کے افراد کی کھیل کود میں زیادہ حصہ لینے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ یہ اقدام عوام کی جسمانی سرگرمیوں میں وسیع تر شرکت کو فروغ دے گا اور ملک کی فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی کے کلچر کو فروغ دینے کی کوششوں کو مضبوط کرے گا۔
Site Admin | September 8, 2025 9:47 PM
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا
