ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 21, 2025 9:46 AM | PM DEPARTURE STATEMENT

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ G20 رہنماؤں کی 20ویں سربراہ کانفرنس سے اہم عالمی امور پر تبادلہئ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ G20 رہنماؤں کی 20ویں سربراہ کانفرنس سے اہم عالمی امور پر تبادلہئ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ وَسودھیو کٹمبکم اور ایک کرہئ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل کے ملک کے نظریے کے عین مطابق سربراہ کانفرنس میں بھارت کا نقطہئ نظر پیش کریں گے۔

جوہانسبرگ روانہ ہونے سے قبل اپنے بیان میں، وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ ایک خاص نوعیت کی سربراہ کانفرنس ہوگی کیونکہ یہ ایسی پہلی G20 سربراہ کانفرنس ہے، جو افریقہ میں ہورہی ہے۔ جناب مودی نے اِس بات کا تذکرہ کیا کہ 2023 میں بھارت کی صدارت کے دوران افریقی یونین G20 کی رکن بنی تھی۔

اِس سال کے G20 اجلاس کے موضوع ”یکجہتی، برابری اور پائیدار نظام“ کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے نئی دلّی اور Rio de Jeneiro میں منعقدہ سابقہ سربراہ کانفرنس کے نتیجوں کو آگے بڑھایا ہے۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ ساجھیدار ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کرنے اور IBSA کی چھٹی سربراہ میٹنگ میں شرکت کے منتظر ہیں، جو G20 سربراہ کانفرنس کے ساتھ ساتھ منعقد ہورہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ میں آباد بھارتی برادری کے لوگوں سے بھی ملنے کے منتظر ہیں۔ x