January 5, 2026 9:47 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہزار سال سے سومناتھ مندر کی بقاء، ملک کے شاندار ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتی ہے

وزیر اعظم نے اُجاگر کیا کہ دنیا بھارت کی جانب پُرامیدی کی نظروں سے دیکھ رہی ہے اور اِس کے نوجوانوں کی اختراعی صلاحیت میں سرمایہ لگانا چاہتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سب سے اہم عالمی چیلنجوں میں سے کچھ مسائل کا حل بھی ملک سے ہی نکل رہا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت کا آرٹ، ثقافت، موسیقی اور کئی فیسٹیول، عالمی سطح پر مقبول ہو رہے ہیں اور یوگ اور آیوروید صحت مند زندگی کو فروغ دیتے ہوئے دنیا بھر میں اپنا اثر دکھا رہے ہیں۔ 
سال ایک ہزار26 میں سومناتھ مندر پر کیے گئے پہلے حملے کے ایک ہزار سال ہونے کی مناسبت سے تحریر کیے گئے ایک Op-Ed مضمون میں وزیر اعظم نے یہ بات تحریر کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہزار سال سے سومناتھ مندر کی بقاء ملک کے شاندار ثقافتی جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کے حملوں اور بہت زیادہ نامواقف حالات کے باوجود سومناتھ مندر آج بھی مضبوطی سے قائم ہے۔ 
اُس وقت کو یاد کرتے ہوئے جب سومناتھ مندر پر غیر ملکی حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ جنوری ایک ہزار 26 میں محمود غزنی نے اس مندر پر حملہ کیا تھا جو ایک پُر تشدد اور وحشیانہ حملے کے ذریعے عقیدے اور تہذیب کی ایک عظیم علامت کو تہس نہس کرنا چاہتا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ایک ہزار سال بعد بھی یہ مندر اپنی عظمت کی بحالی کیلئے کی گئی بے شمار کوششوں کی بدولت اپنی پوری شان کے ساتھ قائم ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سومناتھ کا نام سنتے ہی لوگوں کا دل و دماغ فخر سے سرشار ہو جاتا ہے۔ 
جناب مودی نے کہا کہ یہ عظیم الشان مندر گجرات میں ملک کے مغربی ساحل پر واقع ہے۔ اِس مقام کو Prabhas Patan کہا جاتا ہے۔سومناتھ مندر کی بحالی کیلئے کام کرنے والوں کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2026 میں ایک اور اہم سنگ میل طے ہوگا، کیونکہ بحال کیے گئے مندر کو عقیدتمندوں کیلئے کھولے جانے کے75 سال مکمل ہوجائیں گے۔جناب مودی نے کہا کہ مئی 1951 میں، اُس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کی موجودگی میں بحال شدہ سومناتھ مندر کے دروازے دوبارہ کھولے گئے تھے۔
بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اُس دور کی یاددہانی کرائی جب سومناتھ مندر پر بیرونی حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ ایک ہزار سال بعد، یہ مندر اب بھی اُن کاوشوں کی وجہ سے پوری شان وشوکت کے ساتھ قائم ہے جو سومناتھ کی بحالی کیلئے کی گئی ہیں۔
اسی دوران، وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز گجرات میں سومناتھ مندر کا دورہ کریں گے۔ ایک افسرنے بتایا کہ سومناتھ سوابھیمان پرو منانے کیلئے، سومناتھ میں ایک سال تک چلنے والی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس مہینے کی 8 سے 11 تاریخ تک سومناتھ میں مختلف طرح کی روحانی اور سماجی سرگرمیاں کی جائیں گی۔BJP نے کہا ہے کہ تاریخی سومناتھ مندر کو پوِتر مقام بنانے کے وقت پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کا وژن، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے۔ نئی دلّی کے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے کہا کہ بھارت خوشحالی کی جانب پیشرفت کر رہا ہے اور اب ملک دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔