ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 19, 2025 3:28 PM | PM Andhra

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گذشتہ 11 برس میں سماجی تحفظ سے متعلق اسکیموں میں 100 کروڑ شہریوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے آندھرا پردیش میں آنجہانی روحانی لیڈر سری ستیہ سائیں بابا کی صدسالہ سالگرہ تقریبات میں شرکت کی۔

      

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش میں آنجہانی روحانی لیڈر سری ستیہ سائیں بابا کی صد سالہ سالگرہ تقریبات میں شرکت کی۔ اِس موقع پر انہوں نے پوجا ارچنا بھی کی۔ جناب مودی نے سائیں بابا کی زندگی، تعلیمات اور روحانی میراث کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کئے۔

انہوں نے سُکنیا سمردھی یوجنا کا بھی آغاز کیا، جس کا مقصد مالی تحفظ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گذشتہ 11 برس میں 100 کروڑ سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ سے متعلق اسکیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کے غریب اور حاشیے پر رہ رہے افراد کو مسلسل سماجی تحفظ کے تحت لایا جارہا ہے۔ 2014 میں محض 25 کروڑ لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔

آج مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ تقریباً 100 کروڑ شہریوں کو سماجی تحفظ سے متعلق اسکیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ x