ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 26, 2025 3:01 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چھٹھ کا مہا پَرو ثقافت، فطرت اور معاشرے کے گہرے اتحاد کی عکاسی کرتا ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چھٹھ کا مہا پَرو ثقافت، فطرت اور معاشرے کے گہرے اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔ آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں ملک سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے چھٹھ کے موقع پر سبھی لوگوں، خاص طور پر بہار، جھارکھنڈ اور پوروانچل کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ پورے ملک میں تہواروں کی دھوم ہے اور عقیدت، محبت اور روایت کا امتزاج دیکھا جارہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ خواتین، جس لگن اور عقیدت کے ساتھ چھٹھ کے دوران برت رکھتی ہیں، وہ باعث ترغیب ہے۔

جناب مودی نے اِس بات کا تذکرہ کیا کہ انہوں نے حال ہی میں سبھی شہریوں کو ایک خط لکھا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے ملک کی اُن کامیابیوں کا ذکر کیا ہے، جن کی وجہ سے اِس سال کے تہوار اور بھی زیادہ پر جوش ہوگئے ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ آپریشن سندور سے ہر بھارتی شہری فخر سے سرشار ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اِس مرتبہ خوشی کے دیے اُن علاقوں میں بھی روشن کیے گئے، جو کبھی ماؤنوازوں کی دہشت سے متاثر رہا کرتے تھے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہیں اِس بات پر خوشی ہوئی ہے کہ GST بچت اُتسو کے تعلق سے لوگوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے صفائی ستھرائی کی کوششوں کے بارے میں ملک کے مختلف شہروں سے کچھ باعثِ تحریک داستانوں کو بھی اجاگر کیا۔

جناب مودی نے اِس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی نسل کے Dogs کو اپنانے کیلئے قابلِ تحسین کوششیں کی ہیں۔ BSF اور CRPF نے اپنے اپنے دستوں میں بھارتی نسل کے Dogs کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یومِ پیدائش 31 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اِس سلسلے میں جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ سردار پٹیل کی 150ویں جینتی پورے ملک کیلئے بہت خاص موقع ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل جدید دور میں ملک کی سب سے عظیم شخصیات میں سے ایک رہے ہیں اور اُن کی عظیم شخصیت میں کئی طرح کی خاصیت پنہا تھی۔