ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 6, 2025 3:03 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کے بارے میں مثبت جائزے کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کی پوری طرح ستائش کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کے بارے میں مثبت جائزے کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کی پوری طرح ستائش کرتے ہیں۔ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر رائے زنی کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ بھارت اور امریکہ کے بہت مثبت تعلقات ہیں اور وہ جامع کلیدی عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے بارے میں صدر ٹرمپ کے مثبت جائزے اور جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ کَل رات واشنگٹن میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اور امریکہ کے خصوصی تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے رشتوں کے بارے میں کسی فکر مندی کی ضرورت نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جناب مودی ایک عظیم وزیرِ اعظم ہیں اور وہ ہمیشہ اُن کے دوست رہیں گے۔

SB – 1205 – Trump – Indo US

اپنی اِس تازہ ترین رائے زنی سے کچھ گھنٹے پہلے جناب ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا تھا کہ امریکہ کی وجہ سے بھارت، چین کے قریب چلا گیا ہے۔ آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے، ایک سابق سفارت کار اشوک سجن ہار نے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔

SB – Ashok Sajjan Har