ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 18, 2025 2:50 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کو ماؤ نوازوں کے تشدد اور نکسل ازم سے جلد ہی چھٹکارا مل جائے گا۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کو ماؤ نوازوں کے تشدد اور نکسل ازم سے جلد ہی چھٹکارا مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماؤ نوازوں کے تشدد کے خاتمے کی سمت میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے نئی دلّی میں عالمی چوٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب مودی نے اِس طرف بھی توجہ دلائی کہ گذشتہ 10 سال کے دوران ہزاروں نکسلیوں نے خود سپردگی کی ہے، جن میں سے 303 نے صرف گذشتہ 75 گھنٹے میں ہتھیار ڈالے ہیں۔

SB-0815 – PM Maoist Violence -34 Sec

وزیرِ اعظم نے بتایا کہ ماؤ نواز اب ترقی کے قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں اور انہوں نے کھلے عام یہ بات تسلیم کی ہے کہ وہ غلط راستے پر تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس دیوالی پر علاقے ماؤ نوازوں کی دہشت گردی سے پاک ہوگئے ہیں اور اب اِن علاقوں میں دیئے جلاکر نئے سرے سے خوشیاں منائی جائیں گی۔

S/B-PM NAXAL FREE DIWALI

گذشتہ 50 سال کے دوران ماؤ نوازوں کی دہشت گردی کے تباہ کن اثرات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ نکسلیوں کے تشدد میں سکیورٹی عملے اور نوجوانوں سمیت ہزاروں افراد کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نکسلیوں نے اسکولوں اور اسپتال کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالی، حتیٰ کہ موجودہ سہولیات کو بھی بم کا نشانہ بنایا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ دَسیوں سال تک ملک کا ایک بڑا علاقہ اور آبادی کا کثیر حصہ ترقی سے محروم رہا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔