ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 11, 2025 3:05 PM | ٖPM Thimpu Address

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دلّی میں لال قلعہ کے قریب دھماکے کے پیچھے، جن لوگوں کا ہاتھ ہے، انہیں بخشا نہیں جائے گا اور اِس دھماکے کے ذمہ دار لوگوں کو، اُن کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

   وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دلی میں ہوئے خوفناک دھماکے کی سازش رچنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور قصوروار لوگوں کو سزا دی جائے گی۔ بھوٹان کے تھمپو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وہ اِس دھماکے کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں کے رابطے میں تھے اور پوری رات اُن سے جانکاری حاصل کرتے رہے۔ انھوں نے یقین دلایا کہ ایجنسیاں اِس سازش کی تہہ تک جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ بہت غمزدہ دل کے ساتھ بھوٹان آئے اور کہا کہ کَل شام دلی میں ہوئے اِس واقعے نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ متاثر ہونے والے کنبوں کا درد سمجھتے ہیں اور پورا ملک اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج بھوٹان کے شاہی خاندان اور اُن سبھی لوگوں کے لئے جو امن میں یقین رکھتے ہیں آج کا دن بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور بھوٹان کے درمیان صدیوں پرانے رشتے، بہت گہرے اور ثقافتی ہیں۔ اِس لیے اِس اہم دن کے موقع پر شرکت کرنا بھارت اور اُن کے لیے ایک وعدہ تھا۔x