وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی گوناگونیت، اُس کی ثقافت کی ایک مضبوط بنیاد ہے اور روز بروز ہر موسم میں نت نئے تہوار اور روایات ایک نیا نظریہ پیش کرتی ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج Oman میں مسقط میں بھارتی برادری اور طلباء سے میتری پَرو پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ جہاں بھی بھارتی جاتے ہیں اور جہاں بھی وہ رہتے ہیں، اُس کی گوناگونیت کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی برادری، تعاون اور اشتراک اور پُرامن بقائے باہم کی ایک جیتی جاگتی مثال بن گئی ہے۔ اومان میں بھارتی تعلیمی نظام کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر میتری پَرو پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میتری پَرو دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی ایک تقریب ہے اور اُن کی ایک مشترکہ تاریخ ہے اور خوشحال مستقبل ہے۔ اِس سے پہلے صبح کے وقت وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مسقط میں بھارت – اومان کاروباری چوٹی میٹنگ سے خطاب کیا، جس میں دونوں ملکوں کے تاجروں نے حصہ لیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اِس چوٹی میٹنگ سے دونوں ملکوں کے باہمی رشتوں کو ایک نئی سمت اور ایک نئی رفتار ملے گی۔ وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے تاجر بحرِ عرب کے ذریعے صدیوں سے Mandvi اور مسقط سے تاریخی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔
SB – 1415 – PM on Meritime Trade
جناب مودی نے بھارت – اومان کارباری چوٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسم بدلتے رہتے ہیں لیکن بھارت اور اومان کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ اور زیادہ مضبوط ہوتی رہے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال پورے ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ یہ ساجھیداری اعتماد اور دوستی پر قائم ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ آئندہ اور زیادہ پھلے پھولے گی کیونکہ اِس کی جڑیں مشترکہ ثقافت میں پیوست ہیں۔ چوٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، تجارت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ یہ چوٹی میٹنگ دونوں ملکوں کے تجارتی رشتوں میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت اور اومان کے درمیان جامع اقتصادی ساجھیداری سمجھوتے پر دستخط ہوں گے، جس کا مقصد اقتصادی اور تجارتی تعاون کو اور زیادہ گہرا کرنا ہے۔
آج بعد میں وزیرِ اعظم، اومان کے سلطان Haitham bin Tarik کے ساتھ اُن کے محل میں گفتگو کریں گے۔ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ x