وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کا خلائی شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش مقام بنتا جارہا ہے۔ Skyroot کے Infinity کیمپس کے افتتاح کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے اجاگر کیا کہ حکومت نے ملک کے خلائی شعبے میں متعدد تاریخی اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خلائی شعبے میں نجی اختراع کیلئے امکانات پیدا کئے ہیں، جس سے اسٹارٹ اَپس اور صنعت کو ملک کے سائنسی ایکو نظام کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کرنے کو موقع ملا ہے۔ جناب مودی نے اجاگر کیا کہ عالمی خلائی معیشت میں آئندہ برسوں میں کئی گنا اضافہ ہونے والا ہے اور اس سے ملک کے نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
SB- 1400- PM Modi- India Global ECO Leader