وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، سیمی کرائیوجینک انجن اور الیکٹرک Propulsion جیسی اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور جلد ہی گگن یان مشن کو لانچ کرے گا۔ وزیراعظم نے آج کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھارت اپنا خلائی اسٹیشن تعمیر کرے گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نے سائنسدانوں اور سبھی نوجوانوں سمیت خلائی شعبے سے وابستہ سبھی افراد کو خلاء کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ مختصر وقت میں ہی خلاء کا قومی دن، نوجوانوں میں جوش بھرا موقع بن گیا ہے اور انہیں راغب کررہا ہے۔
1400-PM Space Day Theme+ Youth
جناب مودی نے مزید کہا کہ خلاء کا شعبہ ایک کے بعد ایک سنگ میل عبور کررہا ہے اور گزشتہ 11 سال میں حکومت نے خلائی شعبے میں کئی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ’اسپیس-ٹِک‘ اب بھارت میں حکمرانی کا حصہ بن رہا ہے۔
1400- PM Private Sec Startup
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فصل بیمہ اسکیموں میں سٹیلائٹ پر مبنی تخمینے شامل کئے جارہے ہیں، ماہی گیروں کو سٹیلائٹ کے ذریعہ حفاظتی معلومات اور آفات سے نمٹنے سے متعلق مدد فراہم کی جارہی ہیں اور پی ایم گَتی شکتی ماسٹر پلان میں Geospatial اعداد وشمار کا استعمال کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خلائی شعبے میں بھارت کی ترقی سے ملک کے عام لوگوں کی زندگی آسان ہورہی ہے۔×