وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کَچھ کی قدرتی خوبصورتی کے ترتیب وار اندراج کی خاطر کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی ہے اور موٹر سائیکل پر گھومنے والے سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ خطّے کا دورہ کریں۔
وزیرِ اعظم نے نئی دلّی میں TVS موٹر کمپنی کے وینو سری نِواسن اور سدرشن وینو سے ملاقات کرنے کے بعد، یہ بات کہی۔ جناب سری نواسن نے جناب مودی کو کَچھ کی ثقافت، وسیع زمینی مناظر اور قدرتی نظاروں اور وراثت کو اجاگر کرنے والی ایک باتصویر کتاب ”رَن اُتسو 2025“ بھی پیش کی۔
حکومت کی جانب سے کَچھ کو، نوجوانوں کے مابین ایک سیاحتی مقام کے طورپر مقبول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔×