وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کرما پوجا کے موقع پر شہریوں، خاص طور سے قبائلی برادری کے کنبے کے افراد کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ یہ تہوار بھائی اور بہن کے درمیان اٹوٹ رشتے کی علامت ہے۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ پوِتر موقع ہر کسی کیلئے مسرت، خوشحالی اور اچھی صحت لے کر آئے گا اور ماحولیات کے تحفظ کے تئیں لوگوں کو تحریک بھی دے گا۔ x
Site Admin | September 3, 2025 10:29 PM
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کرما پوجا کے موقع پر شہریوں، خاص طور سے قبائلی برادری کے کنبے کے افراد کو مبارکباد دی ہے
