وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چین کے شہر Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر، چین کے صدر Xi Jinping کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور چین کے 280 کروڑ عوام کے مفادات، دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے پوری بنی نوع انسان کی بہبود کی راہ ہموار ہوگی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت نے باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر تعلقات کو آگے لے جانے کا تہیہ کررکھا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ سرحدی بندوبست کے تعلق سے دونوں ملکوں کے خصوصی نمائندوں کے درمیان اتفاقِ رائے ہوگیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کیلاش مانسروور یاترا بحال ہوگئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ہوائی جہازوں کی سیدھے پروازیں بھی پھر شروع کی جارہی ہیں۔
Site Admin | August 31, 2025 3:13 PM
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے چین کے شہر Tianjin میں ’شنگھائی تعاون تنظیم‘ کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر چین کے صدر Xi Jinping کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی
