ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 1, 2025 2:57 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے اپنے دورے کے دوران، آج نیا رائے پور میں برہما کُماریز کے شانتی شکھر کا افتتاح کیا، جو روحانی تعلیم، دھیان اور سکون حاصل کرنے کا ایک جدید مرکز ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے اپنے دورے کے دوران، آج نیا رائے پور میں برہما کُماریز کے شانتی شکھر کا افتتاح کیا، جو روحانی تعلیم، دھیان اور سکون حاصل کرنے کا ایک جدید مرکز ہے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی، ریاستوں کی ترقی سے مربوط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی منتر کے تحت حکومت، بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ برہما کُماریز جیسی تنظیموں کا، اس مقصد کے حصول میں نمایاں رول ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ مرکز باتوں کے بجائے معاشرے کی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ مرکز آنے والے وقت میں عالمی امن کیلئے بامعنی کوششوں کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

SB – PM on Shanti Shikhar Academy

اس سے قبل، وزیرِ اعظم نے نیا رائے پور میں شری ستیہ سائی سَنجیونی اسپتال کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے ”دل کی بات“ پروگرام کے تحت تقریباً ڈھائی ہزار بچوں سے بات چیت کی۔ یہ بچے پیدائشی طور پر دِل کی بیماریوں میں مبتلا تھے، جن کا علاج اِس اسپتال میں مفت اور کامیابی سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے بچوں کو ”گفٹ آف لائف“ سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا۔ رائے پور میں اپنے قیام کے دوران، وزیرِ اعظم آج چھتیس گڑھ ریاستی اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے اور اس کے احاطے میں سابق وزیرِ اعظم اور بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔x