ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 7, 2025 2:51 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے وندے ماترم کو مادرِ ہند کے تئیں توانائی، خواب اور عقیدت کے منتر کے طور پر سراہا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلی میں قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کی تقریبات کا افتتاح کیا جو سال بھر جاری رہیں گی۔ اِس موقع پر وزیراعظم نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے ایک پورٹل “vandemataram150.in”کا بھی آغاز کیا، جہاں شہری قومی گیت گاتے ہوئے اپنے ویڈیو اپ لوڈ کرسکیں گے اور سر ٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ وندے ماترم ایک منتر، ایک قوت، ایک خواب اور ایک عزم ہے۔

انھوں نے اِسے ماں بھارتی کے تئیں عقیدت اور تعظیم سے تعبیر کیا، جو ہمیں تاریخ میں لے جاتی ہے اور ہمارے موجودہ حال کو خود اعتمادی اور مستقبل کو نئی ہمت سے سرشار کرتی ہے، جس کے ذریعے کوئی بھی عزم پورا کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی ایسا کوئی مقصد نہیں جو حاصل نہ کیا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایک بار گرو دیو رویندر ناتھ ٹیگور نے کہا تھا کہ بَنکِم چندر کا ”آنند مَٹھ“ محض کوئی ناول نہیں ہے، یہ ایک آزاد بھارت کا خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بَنکِم چندر چٹوپادھیائے نے، جو کچھ لکھا ہے، اُس کے معنی میں گہرائی ہے۔ وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ گیت، ہر دور میں باموقع ہے۔