December 3, 2025 11:00 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نامیاتی کاشت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ زراعت میں تنوع لاتی ہے، جہاں فطری حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے کیلئے پودوں، درختوں اور مویشیوں کی ایک ساتھ بقاء کو تقویت ملتی ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نامیاتی کاشت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ زراعت میں تنوع لاتی ہے، جہاں فطری حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے کیلئے پودوں، درختوں اور مویشیوں کی ایک ساتھ بقاء کو تقویت ملتی ہے۔ سوشل میڈیا پر آج ایک مضمون کو شیئر کرتے ہوئے، جناب مودی نے بھارت بھر کے لوگوں سے نامیاتی کاشت کاری کے طریقہئ کار کو اپنانے اور انہیں وسعت دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے روایتی علم اور جدید ماحولیاتی نظریات سے تحریک پانے والی نامیاتی کاشتکاری کے ذریعے مصنوعی کیمیکلز کے استعمال کے بغیر فصلیں اگانا ممکن ہوسکا ہے۔ جناب مودی نے اِس بات کو بھی شیئر کیا کہ انہوں نے کوئمبٹور میں دو ہفتے پہلے نامیاتی کاشتکاری سے متعلق ایک سیمینار میں شرکت کی تھی، جس نے اُن کے ذہن پر دیرپا نقوش چھوڑے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ سال نامیاتی کاشتکاری پر قومی مشن کی شروعات کی ہے، جس نے پہلے ہی لاکھوں کسانوں کو پائیدار طریقوں کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑ رکھا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔