ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 11, 2025 2:40 PM | ٖPM MP Flats

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں ارکان پارلیمنٹ کے لیے 184 فلیٹ والی کثیر منزلہ عمارت کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا کہ اِس عمارت سے ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں بابا کھڑک سنگھ مارگ پر ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے Type-VII ملٹی اسٹوری فلیٹس کا افتتاح کیا۔ یہ 184 فلیٹس حال ہی میں تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ 2014 سے اب تک ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے 350 نئے مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2004 سے 2014 کے درمیان ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے ایک بھی نئی رہائش گاہ تعمیر نہیں کی گئی۔

جناب مودی نے کہا کہ اِن مکانات میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ ایک ساتھ رہتے ہیں، جس سے ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے ویژن کا اظہار  ہوتا ہے۔

جناب مودی نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ اس کثیر منزلہ عمارت میں 180 سے زیادہ ارکانِ پارلیمنٹ ایک ساتھ رہ سکیں گے اور یہ نئی رہائش گاہیں ایک اہم اقتصادی پہلو کی حامل  بھی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔