December 31, 2025 10:10 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نئی دلّی میں پرگتی کی پچاسویں میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے پانچ ریاستوں میں سڑک، بجلی اور کوئلے سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں پرگتی کی 50ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ پرگتی اطلاعاتی، مواصلاتی اور ٹیکنالوجی ICT سے لیس ایک کثیر جہتی پلیٹ فارم ہے جو فعال طرزِ حکمرانی اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ کے دوران، وزیرِ اعظم نے سڑک، ریلوے، بجلی، آبی وسائل اور کوئلہ سمیت مختلف شعبوں سے متعلق اہم بنیادی ڈھانچے کے پانچ پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ یہ پروجیکٹس پانچ ریاستوں پر محیط ہیں، جن کی مجموعی لاگت 40 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں پرگتی پر مبنی نظام نے 85 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اصلاحات کی رفتار برقرار رکھنے اور نتائج کی بروقت فراہمی کیلئے پرگتی نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سماجی شعبے میں بھی چیف سیکریٹری کی سطح پر پرگتی جیسے نظام کو ادارہ جاتی شکل دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی مفاد میں طویل عرصے سے زیرِ التوا پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔