وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے ممبئی میں تقریباً 19 ہزار 650 کروڑ روپے مالیت سے تعمیر شدہ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے اور کنکٹیویٹی کے دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اِس کے ساتھ ہی ممبئی شہر-لندن، نیویارک اور ٹوکیو جیسے عالمی شہروں کی صف میں شامل ہوگیا ہے، جن میں ایک سے زیادہ بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہاکہ یہ نیا ہوائی اڈہ، وکست بھارت کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے نیز ملک کی ترقی، ثقافت اور تکنیکی صلاحیت کی علامت ہے۔
وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ 2014 میں بھارت میں صرف 74 ہوائی اڈے تھے، جبکہ آج یہ تعداد بڑھ کر 160 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی UDAN یوجنا کے تحت حاصل کی گئی ہے، جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات سے لوگوں کیلئے فضائی سفر کو کفایت شعار اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب دنیا کی تیسری سب سے بڑی اندرونِ ملک ہوا بازی کی مارکیٹ بن گیا ہے۔
دہشت گردی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس کے زیرِ قیادت سابق سرکاریں، 26/11 حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرنے میں بین الاقوامی دباؤ کے سامنے جھکی رہیں۔
وزیرِ اعظم نے دیگر بہت سے بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔ ان میں وَرلی کے اچاریہ اَترے چوک سے Cuffe Parade تک ممبئی میٹرو لائن 3 کا 2B مرحلہ شامل ہے۔ انہوں نے ممبئی One App کا بھی آغاز کیا۔ یہ نقل و حرکت کا پہلا مربوط پلیٹ فارم ہے، جو 11 سرکاری ٹرانسپورٹ آپریٹرس کا احاطہ کرتا ہے۔
انہوں نے قلیل مدتی Empolyability پروگرام یا STEP کا بھی آغاز کیا، جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں دو ہزار 500 نئے تربیتی بیچ کی پیش کرے گا۔ اِن میں مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف Things، بجلی کی گاڑیاں، شمسی توانائی اور Additive مینوفیکچرنگ شامل ہے۔
وزیرِ اعظم اپنے برطانوی ہم منصب Keir Starmer کے ساتھ کَل ممبئی میں ”ویژن 2035“ کے متنوع پہلوؤں میں، بھارت- برطانیہ مکمل جامع شراکت داری کے مختلف شعبوں میں حاصل کردہ پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ برطانیہ کے وزیرِ اعظم آج صبح ممبئی پہنچے ہیں، جو پچھلے سال برطانیہ کے وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، بھارت کے اُن کے پہلے دورے کا آغاز ہے۔ x