October 7, 2025 2:41 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ملک کی خدمت کے 25ویں سال میں داخل ہوتے ہوئے، اِس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ وکست بھارت کے اجتماعی خواب کو شرمندہئ تعبیر کرنے کیلئے سخت محنت کریں گے

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گذشتہ 11 برسوں کے دوران ملک میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کو بااختیار بنانے کیلئے دور رس پہل قدمیاں کی گئیں۔ 25 کروڑ سے زیادہ افراد کو غریبی سے باہر نکالا گیا۔ وزیرِ اعظم نے سربراہِ حکومت کے طور پر ملک کی خدمت کرتے ہوئے، 25 ویں سال میں داخل ہونے پر یہ بات کہی ہے۔ ملک کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ آج عالمی معیشت میں بھارت کو ایک درخشاں مقام حاصل ہے۔ ملک میں بہت سی سماجی سکیورٹی اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق بڑی بڑی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے اِس طرف بھی توجہ دلائی کہ سرکار نے جامع اصلاحات کی ہیں اور ملک کے عوام چاہتے ہیں کہ بھارت کو سبھی شعبوں میں آتم نربھر بنایا جائے اور انہوں نے نعرہ دیا، ”Garv سے کہو، یہ سودیشی ہے“۔ ملک کی آئین کی اقدار پر زور دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ یہ اُن کیلئے لگاتار رہنمائی کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات دوہرائی کہ وہ وکست بھارت کا اجتماعی خواب پورا کرنے کیلئے آئندہ برسوں میں اور زیادہ سخت محنت سے کام کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔