وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں پر زور دیا ہے کہ وہ خلاء میں گہرائی تک دریافت اور کھوج کیلئے تیاری کریں کیونکہ جن شعبوں کی اب تک کھوج نہیں کی گئی ہے، اُن میں بنی نوع انسانیت کے مستقبل کیلئے اہم راز ہوسکتے ہیں۔ کَل خلاء سے متعلق قومی دن کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں جناب مودی نے کہا کہ بھارت پہلے ہی چاند اور مریخ پر پہنچ چکا ہے اور اب وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم خلاء کے اور اندر تک جاکر خطوں کی کھوج کریں۔
وزیرِ اعظم نے نوجوان شہریوں کو مدعو کیا کہ وہ بھارت کے خلاء بازوں کے Pool میں شامل ہوں اور ملک کی امنگوں کو پروان چڑھانے میں اپنا رول ادا کریں۔ جناب مودی نے پرائیویٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ آگے آئے اور اگلے پانچ سال میں پانچ خلائی Unicorns قائم کرے۔