اتراکھنڈ آج اپنے قیام کی سلور جوبلی منا رہا ہے۔ اتراکھنڈ سال 2000 میں آج کے ہی دن بھارت کی 27 ویں ریاست کے طور پر وجود میں آیا تھا۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دہرہ دون میں اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس کی سِلور جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔ جناب مودی نے 8 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔
مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیرِ صحت جگت پرکاش نڈا اور دیگر وزیروں نے بھی ریاست کی سِلور جوبلی کے موقع پر وہاں کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔