October 5, 2025 2:50 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دارجلنگ میں ایک پُل کے گرنے سے لوگوں کی موت ہونے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دارجلنگ میں ایک پُل کے گرنے سے لوگوں کی موت ہونے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں جناب مودی نے مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ جناب مودی نے بتایا کہ شدید بارش اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے واقعات کے تناظر میں دارجلنگ اور آس پاس کے علاقوں میں صورتحال کی قریبی نگرانی کی جارہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔