ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 23, 2025 3:12 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقہ کے صدر Cyril Ramaphosa کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کی

G20 رہنماؤں کی سربراہ کانفرنس آج جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ختم ہوجائے گی۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سربراہ کانفرنس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے صدر Cyril Ramaphosa کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔

اِدھر بھارت – برازیل – جنوبی افریقہ IBSA رہنماؤں کی میٹنگ بھی ہورہی ہے۔ اِس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی شرکت کررہے ہیں۔ اُن کے ساتھ بھارتی وفد بھی شامل ہے۔ IBSA ایک منفرد سہ فریقی فورم ہے، جو ایشیا، جنوبی امریکہ اور افریقہ سے تین بڑی جمہوریتوں اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو متحد کرتا ہے۔ اِن تین ملکوں کی مشترکہ ترقیاتی ترجیحات ہیں اور یہ گوناگوں، کثیر ثقافتی، کثیر نسلی، کثیر لسانی اور کثیر مذہبی معاشروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی آج بعد میں G20 سربراہ کانفرنس کے آخری دن تیسرے اجلاس میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوں گے اور اظہارِ خیال کریں گے۔

جناب مودی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے تین دن کے دورے پر جمعہ کو جوہانسبرگ پہنچے تھے۔ یہ سربراہ کانفرنس پہلی مرتبہ افریقی سرزمین پر ہورہی ہے۔ کانفرنس کے موقع پر جناب مودی آج بھی دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کرنے والے ہیں۔