November 25, 2025 3:49 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر پر دھرم دھوج لہرایا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کو رام راجیہ جیسا بھارت بنانا چاہتے ہیں۔ رام اپنے آپ میں ایک قدر و قیمت والا نظام ہے اور وہ اِس ملک کے ہر حصے میں موجود ہیں۔ جناب مودی، ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں Dharma Dhwaja لہرانے کے پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے۔ وزیر اعظم نے باقاعدہ طور پر مقدس شری رام جنم بھومی کے شکھر پر بھگوا پرچم لہرایا، جو مندر کی تعمیر کی تکمیل اور ثقافتی جشن اور قومی اتحاد کے ایک نئے باب کی رہنمائی کی علامت ہے۔ اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج پوری دنیا Rammaya ہے اور یہ Dharma Dhwaj نہ صرف ایک پرچم ہے، بلکہ نشاط الثانیہ کا پرچم ہے اور رام راجیہ کے اصولوں کے ساتھ تخلیق کی جدوجہد کی داستان بتاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر فرد، خصوصاً معاشرے کے محروم طبقوں کو اوپر اُٹھانے کیلئے کام کررہی ہے۔

ایودھیا میں اِس تقریب کی رپورٹ پیش کرنے والے ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ایودھیا میں آج صبح ایک روڈشو کیا، بعد میں شری رام جنم بھومی مندر کے احاطے میں مختلف مندروں میں درشن پوجا کی۔

جے شری رام کے نعروں کے دوران شنکھ Dhvni کی آوازوں اور دنیا کے مختلف حصوں سے ایودھیا میں آئے ہزاروں رام بھکتوں کی موجودگی میں Dharm Dhwaja، مقدس Vivah Panchmi اور Abhijeet Muhurt کے دن کے موقع پر لہرایا گیا۔ یہ عمل دن میں 11 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوا۔ وزیر اعظم نے بٹن دبایا اور پرچم 11 بج کر 50 منٹ پر نصب کیا گیا۔ یہ پورا عمل 4 منٹ تک جاری رہا۔ اِس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پھول نچھاور کرتے ہوئے پرچم کو سلامی پیش کی.x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔