August 2, 2025 2:53 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے اترپردیش میں وارانسی سے پردھان منتری کسان سماّن نِدھی یوجنا کی 20ویں قسط جاری کی۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے اترپردیش میں وارانسی سے پردھان منتری کسان سماّن نِدھی یوجنا کی 20ویں قسط جاری کی۔ انہوں نے 9 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو 20 ہزار 500 کروڑ روپے تقسیم کئے۔ وزیرِ اعظم نے دو ہزار 200 کروڑ روپے کے مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور اُن کا افتتاح کیا۔

اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ کامیاب آپریشن سندور کے بعد وہ پہلی بار کاشی آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابا وشو ناتھ کے آشیرواد سے ہی بھارت پہلگام حملے کے متاثرین کے ساتھ انصاف کرپایا ہے۔

SB – PM

اپوزیشن پر نکتہ چینی کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ نیا بھارت ہے۔ آپریشن سندور کے دوران پوری دنیا نے بھارت کی خودکفالت کی قوت کو دیکھا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئندہ دنوں میں برہموس میزائل اور یوپی میں تیار کئے گئے ہتھیار دشمنوں کو نیست نابود کردیں گے۔

SB – PM – Brahmos

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی ایم کسان سماّن نِدھی اِس امر کی ایک مثال ہے کہ سرکار نے کسانوں کی فلاح و بہبود کا تہیہ کرکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار نے گذشتہ 10 سال کے دوران کسانوں کے ہر مسئلے کو حل کرنے کیلئے پوری قوت کے ساتھ کام کیا ہے۔

SB – Samman Nidhi PM

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سرکار نے کسانوں کیلئے ایک نئی اسکیم پی ایم دَھن دَھانیہ یوجنا کا بھی آغاز کیا ہے۔ اسکیم کے تحت 24 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور چھوٹے اضلاع پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ موسم ہمیشہ ہی کسانوں کیلئے ایک چیلنج بنا رہتا ہے۔ اِسی لئے پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے تحت اب تک کسانوں کو ایک اعشاریہ سات پانچ لاکھ کروڑ روپے Claim کے طور پر دیئے گئے ہیں۔ x