وزیراعظم نریندر مودی آج Brasillia میں برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula da Silva کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وزیرِ اعظم 17ویں برکس چوٹی میٹنگ کی شاندار کامیابی کے بعد Rio de Janerio سے کَل رات برازیل کے دورے پر راجدھانی Brasillia پہنچے تھے۔ وہاں پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا ہوائی اڈے پر Batala Mundo Band کی طرف سے روایتی Brazilian Samba Reggae پیش کرکے شاندار استقبال کیا گیا۔ جناب مودی کا بھارتی برادری کے لوگوں نے بھی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم نے بھارتی برادری کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے، اِسے ایک یادگاری خیرمقدم قرار دیا اور بھارتی برادری کی اپنی جڑوں سے جڑے رہنے کیلئے اُن کی ستائش کی۔آج وزیرِ اعظم مودی اور صدر Lula کے درمیان وفدوں کی سطح پر بات چیت ہوگی اور اِس دوران دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں، صحت، زراعت، ٹیکنالوجی، خلاء، توانائی، دفاع اور تجارت جیسے موضوعات پر تبادلہئ خیال ہوگا۔ برازیل میں بھارت کے سفیر دنیش بھاٹیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان چار سمجھوتوں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے برازیل کے دورے کو سود مند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ باہمی میٹنگوں سے مختلف شعبوں میں بھارت کی دوستی کو تقویت ملے گی۔
Site Admin | July 8, 2025 2:55 PM
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے برازیل کے دورے کو سودمند قرار دیا