December 10, 2025 11:09 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے اپنے ہم منصب بن یامن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سے ٹیلیفون پر بات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے بھارت-اسرائیل اسٹریٹجک شراکت داری کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اِن تعلقات کو باہمی مفاد کیلئے مزید مستحکم کرنے کے تئیں اپنے عزم کو دوہرایا۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی سبھی شکلوں کو ہرگز برداشت نہ کرنے کے اپنے نقطہئ نظر کو بھی دوہرایا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

جناب مودی نے غزہ امن منصوبے کے جلد نفاذ سمیت خطے میں منصفانہ اور دیر پا امن کے قیام کی خاطر جاری کوششوں کیلئے بھارت کی حمایت کا بھی یقین دلایا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔