September 22, 2025 9:48 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اروناچل پردیش میں پانچ ہزار ایک سو کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ توانائی اور علاقائی ترقی میں ریاست کا رول بڑھتا جا رہا ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اروناچل پردیش میں پانچ ہزار ایک سو کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ توانائی اور علاقائی ترقی میں ریاست کا رول بڑھتا جا رہا ہے۔ جناب مودی نے ورچوئل وسیلے سے Shi Yomi ضلعے میں دو بڑے پن بجلی پروجیکٹوں اور توانگ میں ایک کنونشن سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا۔
وزیراعظم نے روڈ کنکٹویٹی، حفظانِ صحت اور فائر سیفٹی سمیت مختلف شعبوں میں ایک ہزار 290 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا آغاز بھی کیا۔ بعد میں Itanagar میں اندرا گاندھی پارک میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ اروناچل پردیش کی سرزمین صرف ابھرتے ہوئے سورج کی سرزمین نہیں بلکہ یہ حب الوطنی کا ایک گہوارہ بھی ہے۔انھوں نے کہا کہ جس طرح ترنگے کا پہلا رنگ زعفرانی ہے، اُسی طرح اروناچل کا بھی پہلا رنگ زعفرانی ہے۔ یہاں ہر شخص دلیری اور سادگی کی ایک علامت ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ اروناچل کا، اُن کا دورہ خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوراتری کے پہلے دن، انھوں نے خوبصورت پہاڑوں کا نظارہ کیا اور کہا کہ GST بچت اُتسو بھی آج ہی شروع ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ NDA سرکار کے دورِ حکومت میں مرکزی وزیروں نے 800 مرتبہ سے زیادہ شمال مشرق کا دورہ کیا ہے اور وہ دور دراز کے ضلعوں اور گاؤوں تک جانے کی لگاتار کوشش کرتے رہے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم کی حیثیت سے وہ 70 مرتبہ سے زیادہ شمال مشرق آچکے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم شمال مشرق کی آٹھوں ریاستوں کو دیوی لکشمی کی مختلف اوتار مانتے ہیں۔ لہٰذا ہم اِس خطے کو ترقی کے اعتبار سے پیچھے نہیں دیکھ سکتے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔