January 4, 2026 2:57 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے شہر وارانسی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی Volleyball ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت 2036 اولمپک کی میزبانی کیلئے پوری کوشش کررہا ہے۔ اترپردیش کے شہر وارانسی میں آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی Volleyball ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ کھیل کود کے مختلف شعبوں میں بھارت کی کارکردگی 2014 کے بعد سے نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بہت فخر ہوتا ہے، جب وہ GenZ کو کھیل کود کے میدانوں پر ترنگا لہراتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ہر کسی کا مخصوص رول ہے، اُن کی اپنی مخصوص ذمہ داری ہے اور کامیابی اُسی وقت حاصل کی جاسکتی ہے، جب ہر ایک اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے نبھائے۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ملک اِس سمت میں بھی پیشرفت کررہا ہے۔